Khawas-e-Dhania, Hakim Abdullah, Medicine, خواص دھنیا, حکیم عبد اللہ, طب, Coriander,
Khawas-e-Dhania, Hakim Abdullah, Medicine, خواص دھنیا, حکیم عبد اللہ, طب, Coriander,
دھنیا سبز ایک مشہور معروف سبزی ہے جو ہمارے ہاں انتہائی ارزاں نرخوں پر فروخت ہوتی ہے۔ قدرت نےقیمت کے حساب سے جتنی صغیر رکھی ہے فوائد میں اتنی ہی کبیر ہے۔ دھنیا کشنیز کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے فارسی میں کنزیرہ اور کشنیز کہتے ہیں۔ بطور دوائی خوراک کشنیزخشک زیادہ سے زیادہ پندرہ گرام‘ دھنیا چالیس گرام تک اور پتوں کا پانی بیس گرام تک ایک وقت میں استعمال کیا جاتا ہے اس سے زیادہ نقصان کا باؑعث بنتا ہے۔خواتین سالن میں لذت اور خوشبو کے علاوہ سالن کو سبز دھنیا سے سجاتی ہیں‘ سلاد کا اہم اور مفید جز شمار ہوتا ہے۔ دھنیا سبز کی گھروں میں خصوصی طور پر چٹنی تیار ہوتی ہے جو روٹی کے ساتھ انتہائی رغبت کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔ دھنیا سبز کی چٹنی میں ٹماٹر اور اناردانہ ملا کر استعمال کرنے سے جہاں ذائقہ میں اچھی ہوتی ہے وہاں امراض معدہ میں بھی انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔ دھنیا سبز کے تخم جن کو خشک دھنیا یا کشنیز کہتے ہیں مصالحہ جات کے علاوہ ادویہ میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ دھنیا خشک بھی غذا کے علاوہ بے پناہ طبی فوائد کا حامل ہے۔ دھنیا سبز اطباء کرام کے نزدیک مزاجاً سرد خشک مرکب القوی ہے۔ گھریلو خواتین دھنیا کا استعمال اپنی دانش میں صرف خوشبواور لذت کے علاوہ خشنمائی کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ ان مستورات کو یہ علم نہیں کہ وہ دھنیا کا استعمال کے اپنے خاندان اور بچوں کوسالن کے زہریلے اثرات سے نہ صرف محفوظ رکھتی ہے انہیں مختلف بیماریوں کے اثرات سے بھی بچاتی ہیں۔ اسی طرح اناردانہ نمک اور دھنیا کی چٹنی بنا کر دسترخوان کی سجاوٹ کی جائے یہ چٹنی بطور سالن اور دیگر سالن وغیرہ کے ہمراہ بھی استعمال کی جاتی ہے۔ جو خواتین کام کاج کرتے خصوصاً کچن وغیرہ میں سالن پکاتے وقت سردرد گھبراہٹ اور خوف کے ساتھ دل ڈوبتا ہوا محسوس کریں گرمی سے ہاتھ پاؤں بے جان ہورہے ہوں۔ ایسے میں دھنیا سبز کے چند پتے رگڑ کر پانی نکال کر ناک میں قطرے کی صورت میں ڈالیں‘ چند قطرے ایک چمچہ گلوکوز آدھا گلاس پانی میں ملا کر پی لیں۔ درد سر زیادہ محسوس کریں تو پتوں کو رگڑ کر پیشانی اور کنپٹیوں پر لیپ کریں فوراً افاقہ ہوگا۔ بعض لوگوں کو گرمی یا
گرمی میں چلنے پھرنے کی وجہ سے چکر آنے لگتے ہیں۔ وہ اصحاب دھنیا سبز پانچ گرام‘ مصری دس گرام‘ الائچی خورد ایک عدد رگڑ کر گلاس پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پئیں اور فائدہ اٹھائیں۔نیند نہ آنے کی کئی وجوہات ہیں۔ اگر شکایت پرانی ہو اور مختلف ادویات خاص طور پر نیند آور ادویات کا بے تحاشہ استعمال کرنے کے باوجود نیند نہ آئے تو معالج سے رابطہ کریں۔
Post a Comment
0 Comments