Jinsi Mashwaray, Medicine, جنسی مشورے, طب,
Jinsi Mashwaray, Medicine, جنسی مشورے, طب,
دنیا میں شاید
ایک بھی انسان ایسا نہیں ہوگا جو زندگی میں مختلف مسائل اور الجھنوں یا پریشانیوں
سے دو چار نہ ہوا ہو۔ یہ ایک بڑی حقیقت ہے کہ زندگی مختلف مسائل و الجھنوں کا ایک
مجموعہ ہے۔ آغاز سے لے کر انجام تک زندگی کے دامن میں نہ جانے کتنے مسائل ہیں۔ نہ
جانے کتنی الجھنوں سے بھری رہتی ہے۔ قدرت
نے انسان کو اعلی دماغ دیا ہے۔ اسے عقل و شعور سے نوازا ہے۔ اس لئے زندگی کا سفر
طے کرتے ہوئے جیسے جیسے وہ آگے قدم بڑھاتا۔
شعوری طور پر
وہ زیادہ بیدار ہوتا ہے۔ اور زندگی کے ان پیچیدہ مسائل کو سمجھنے اور ان سے نجات
حاصل کرنے کے لئے کوشاں بھی ہوتا ہے۔ کبھی وہ اپنے آپ ہی ان مسائل کہ تہہ تک
پہنچنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور جب کبھی حالات اس کی پکڑ سے باہر ہو جاتے ہیں یا
جب وہ ان مسائل کو سلجھانے میں ناکام رہتا ہے اور ان میں ہی اپنے آپ کو مزید
الجھاؤ محسوس کرتا ہے۔ تو نجات کی راہ تلاش کرنے کے لئے وہ کسی دوست رشتہ دار یا
کسی بھی دوسرے ذریعے سے مشورہ حاصل کرتا ہے۔ ہر انسان دلی طور پر خواہاں ہوتا ہے۔
کہ کسی نہ کسی طرح وہ مسئلے کا حل تلاش کرے۔ کسی بھی انسان کی زندگی میں جو مسائل
درپیش ہوتے ہیں وہ سب ایک قسم کے کبھی نہیں ہوتے بلکہ انکی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔
Post a Comment
0 Comments