Israr-e-Husn, Dina Nath Hafizabadi, Medicine, اسرار حسن, دینا ناتھ حافظ آبادی, طب,

 Israr-e-Husn, Dina Nath Hafizabadi, Medicine, اسرار حسن, دینا ناتھ حافظ آبادی, طب, 



خوبصورت مرد ہوں یا عورتیں پھول ہوں یا بچے دنیا نے ہمیشہ انہیں اپنے دل میں جگہ دی ہے اور دیگی۔ حسن کی دیوی کا مندر وہ مندر ہے جسکے آگے ہر قوم و ملت کے اعلے اور اولی طبقہ کے لوگوں نے بلا امتیاز سر عبودیت میں جھکایا ہے۔ اے حسن! بیشک پرستش کے قابل تو ہی ہے باقی سب پتھر۔ اجاڑ ہے وہ دل جس پہ تیری حکومت نہیں اور فضول ہے وہ کام جس میں تیرا لگاؤ نہیں تیری محبت  نے میرے دہن پر قفل خاموشی لگا رکھی ہے اور تیری سچی تعریف کے لئے موزوں الفاظ تلاش کرتے مدت گذر گئی ہے ۔ مگر ہنوز روز اول ہے۔

 

خیر تو کچھ ہی کیوں نہ ہو میں دل و جان سے تجھ پر فدا ہوں۔ تاریک رات یا روز روشن میں سنسان جنگل ویرانہ یا پر رونق آبادی اور بستی میں جب کبھی اور جب کہیں میں نے زندگی کے راز پر غور کیا ہے۔ ہمیشہ پوری مایوسی ہوئی ہے اور خاک سمجھ میں نہیں آیا۔ میں ہمشیہ تیری اصلیت دریافت کرنے کے تلاش میں پرواز کرتا ہوا کبھی آسمان کے پرے نکل گیا ہوں کبھی تحت الثرائے کی خبر لایا ہوں۔ وقت اور بے وقت موقعہ اور بے موقع چپہ چپہ چھان مارا۔ پر وہاں کیا رکھا تھا۔ یونہی خلا میں بازو مارتا پھرا اور پھر یہی سوچکر خاموش بیٹھا کہ شاید جب وقت آئیگا تو یہ راز خود بخود ہی کھل جائے گا۔ میں جانتا ہوں کہ میری طرح بہت سے دماغ اسی فکر میں پریشان رہتے ہیں۔


Downloads

Post a Comment

0 Comments