Israr Sina ba Sina, Qazi Abdul Rehman, Medicine, اسرار سینہ بسینہ, قاضی عبد الرحمان, طب,
Israr Sina ba Sina, Qazi Abdul Rehman, Medicine, اسرار سینہ بسینہ, قاضی عبد الرحمان, طب,
کشتہ جات کے ذریعہ علاج نہایت ہی سریع الاثر اور یقینی ہوتا ہے بشرطیکہ کشتہ
جات عمدہ اور باقاعدہ تیار کئے جائیں۔ چنانچہ کشتہ جات کی تیاری اور استعمال وغیرہ
کے لئے جس موٹی موٹی ہدایات کی ضرورت ہوتی ہے سب اس کتاب میں درج کی جائیں گی اور
تمام پرانی اور پیچیدہ باتوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ شدھی اور صفائی: کشتہ تیار کرنے
سے اول ہر قسم کی دھات اپدھات وغیرہ کا صاف کرنا ضروری ہے۔
ناصاف اشیاء اکثر نقصان دیتی ہیں پرانی کتابوں میں صفائی کے سینکڑوں طریقے درج
ہیں اس کتاب میں صرف وہی طریقے درج ہیں جو سہل اور عمدہ ہیں لمبی چوڑی ترکیبوں کو
تضیع اوقات سمجھ کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
عرق میں کھرل کرنا: کشتہ کی جانے ولای چیزوں کو اکثر پوٹیوں کے عرق میں کھرل کیا
جاتا ہے خیال رہے کہ جونسا عرق استعمال میں لایا جائے اسے مقطر کر لیا جائے یعنی
عرق کو کچھ دیر پڑا رہنے دیا جائے تاکہ بوٹی کا تمام فضلہ یعنی ٹھوس حصہ نیچے بیٹھ
جائے اور صاف پانی اوپر آجائے یہی صاف پانی نتھار کر کام میں لایا جائے۔
نگدہ نا نغدہ: اکثر اوقات ادویات کو بوٹیوں میں لپیٹ کر آگ دی جاتی ہے
اگر بوتی سخت ہو تو اسے کوٹ کر نرم کر لیا جاتا ہے پھر نگدہ بنایا جاتا ہے۔
ٹکیہ بنانا اور خشک کرنا : دوا کو کھرل کرنے کے بعد چھوٹی
چھوٹی ٹکیاں بنالینی چاہیئں اور ان ٹکیوں کو اچھی طرح خشک کر لینا چاہئے ورنہ دوا
ٹھیک نہ بنے گی۔
کپروٹی یا گل حکمت : اکثر دواؤں کو مٹی کی ہانڈی میں بند کر کے آگ دی جاتی ہے
ایسی ہانڈی پر اول کپڑا اور مٹی چڑھائی جاتی ہے جسے گل حکمت کہتے ہیں گل حکمت شدہ
ہانڈی کو اچھی طرح خشک کرلیا جائے ورنہ دوا کو پوری آگ نہ پہنچے گی اور دوا کچی رہ
جائے گی۔
Post a Comment
0 Comments