Dastur-ul-Murakabat, Medicine, Health, Iqbal Ahmad Qasmi, دستور المرکبات, طب, صحت, اقبال احمد قاسمی,

  Dastur-ul-Murakabat, Medicine, Health, Iqbal Ahmad Qasmi, دستور المرکبات, طب, صحت, اقبال احمد قاسمی, 




دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ) اقبال احمد قاسمی(ایم ڈی، علم الادویہ، ایم ڈی، معالجات) اجمل خان طبیہ کالج، اے ایم یو، علی گڑھ، ماخذ اردو کی برقی کتاب۔ تدوین اور ای بک تشکیل : اعجاز عبید۔  ابوالفضائل داؤد بن البیان الاسرائیلی، متوفی 1141ء، اپنے زمانے کا ایک مشہور اور ماہر طبیب و معالج تھا جو قاہرہ کے مشہور زمانہ اسپتال "شفاخانہ الناصریہ" میں طبابت کرتا تھا۔ اس نے اپنے معمولات مطب کو "الدستور البیمار ستانی فی الادویہ المرکبہ" کے عنوان سے مرتب کیا تھا جسے قبول عام حاصل ہوا اور جو بر سہا برس تک اطباء کا معمول رہا اور اس کے دور کے شفاخانوں کو سند کا درجہ ملا۔ اسی مناسبت سے منت نے اپنی اس تالیف کو "دستور المرکبات" کا نام دیا ہے۔  زیر نظر کتاب "دستور المرکبات" یونانی طب کے انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ کورسوں کے ان طلباء کی فرمائش اور نصابی ضرورت کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے جو ادویہ مرکبہ کے تفصیلی مطالعہ اور قرابا دینی مرکبات پر مبسوط معلومات حاصل کرنے کے خواہاں رہتے ہوں۔ علم الدویہ کے باب میں تو کہ مرکبات و قرابا دین کا ایک وقیع ذخیرہ کتب خانوں میں موجود ہے لیکن اکثر کتب مراجع عربی و فارسی  زبانوں تک ہونے کی وجہ سے براہ راست طالب علم کے مطالعہ میں نہیں آ پاتا۔

Download

Post a Comment

0 Comments