Amraz-e-Dimagh wa Asab, امراض دماغ و اعصاب,حکیم محمد یاسین دنیا پوری, طب, Hakim Yasin Dunyapuri, Medicine,

 Amraz-e-Dimagh wa Asab, امراض دماغ و اعصاب,حکیم محمد یاسین دنیا پوری, طب, Hakim Yasin Dunyapuri, Medicine,


کسی بھی ملک کو دیکھ لیں، چاہے وہ چھوٹا ہے یا بڑا۔ ہر ملک کا ایک سربراہ یا بادشاہ ہوا کرتا ہے جو نہ صرف اپنے ملک کی باگ دوڑ سنبھالے رکھتا ہے جس کے ذریعہ ملک کے کونے کونے کے حالات اور واقعات سے ہر وقت آگاہ رہتا ہے جہاں کہیں بھی کوئی مطالبہ یا شوروغوغا اٹھتا ہے اس کے ازالہ کے لئے بادشاہ سلامت انتظامیہ کو حرکت میں لاکر مقامی لوگوں کے مطالبات کو حل کرا دیتا ہے جس سے پھر امن چین ہو کر ملک ترقی کرتا رہتا ہے۔ بالکل یہی صورت بادشاہ سلامت غیر ممالک کے ساتھ رابطہ رکھتا ہے۔ اگر دنیا میں کہیں بھی وبائیں، زلزلے اور قحط یا کوئی دو ملکوں میں جنگ ہوجائے تو بادشاہ سلامت ان ممالک کے ساتھ خارجی تعلقات کے طریقے کے مطابق اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ یعنی اگر کسی ملک میں وبا یا زلزلہ یا قحط وغیرہ سے جانی اور مالی نقصان ہوچکا ہوتا ہے تو وہ اپنی استطاعت کے مطابق امداد کرتا ہے۔ بعض دفعہ کسی ملک کو فوجی جوانوں کی صورت میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرھ اس کائنات جسے جہان اکبر کہا جاتا ہے کا نظام بخیرو خوبی چلتا رہتا ہے۔ بالکل یہی صورت ہمارے جسم میں دماغ کی ہے وہ مملکت جسم انسان کا بادشاہ ہے۔ دماض اپنے کارندوں (اعصاب) کے ذریعے اپنے برابر کی مملکتوں (دل، جگر) کے حالت و واقعات سے آگاہ ہوتا رہتا ہے۔ جہاں کہیں بھی کسی قسم کا نقصان (مرض) ہوتا ہے وہاں کی اصلاح، تعمیرو ترقی کے لئے ضروری انتظام کرتا ہے۔


Download

Post a Comment

0 Comments