Rasoom-e-Aqwam, Syed Ali Abbas Jalapuri, رسوم اقوام, سید علی عباس جلالپوری,

Rasoom-e-Aqwam, Syed Ali Abbas Jalapuriرسوم اقوامسید علی عباس جلالپوری,



Rasoom-e-Aqwam, Syed Ali Abbas Jalapuri, رسوم اقوام, سید علی عباس جلالپوری,


 

مصیبت یہ نہیں ہے کہ تم فطرت انسانی کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ مصیبت یہ ہے کہ فطرت انسانی تمہیں تبدیل کرنے سے قاصر ہے۔  بیروزد نہم

 

علم انسان کے مطالعے کے دوران میں راقم السطور کو اقوام عالم کی رسوم کا جائزہ لینے کا موقع ملا اور اس ضمن میں چند دلچسپ انکشافات ہوئے۔ سب سے پہلے بات تو یہ ہے کہ یہ رسمیں بڑی حد تک آپس میں ملتی جلتی ہیں۔ مثلا مینہ برسانے کے ٹوٹکوں میں ہر کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی صورت میں زمین پر پانی گرایا جاتا ہے تاکہ بادل کو برسنے کی ترغیب ہو اسی طرح جادو ٹونے ایک جیسے ہیں جیسے مثلا کسی کو جان س مارنا ہو تو اس کا کپڑے کا پتلا بنا کر اس میں سوئیاں چبھو دیتے ہیں یا س کی مٹی کا پتلا بنا کر بہتے ہوئے پانی میں رکھ دیتے ہیں۔ اسی طرح بیاہ کی رسمیں دلہا دلہن کو نظر بد یا آسیب سے بچانے کے لئے وضع کی گئی ہیں۔ مرے ہوئے بزرگوں کی قبروں پر منتیں مانگنے، حصول اولاد کے لئے قبروں پر اگے ہوئے پیڑوں سے فیتے لٹکانے، مرے ہوئے بزرگوں کی روحوں کی ضیافت کرنے کی رسمیں آج بھی اکثر ایشیائی اقوام میں دکھائی دیتی ہیں۔ روحوں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے کم و بیش ملتے جلتے ٹوٹکے کئے جاتے ہیں دوسر قابل غور بات یہ ہے کہ اکثر معاشرتی رسموں میں جادو، ارواح کے مت اور قدیم مذھب کے شعائر کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں۔ روحوں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے کم و بیش ملتے جلتے ٹوٹکے کئے جاتے ہیں۔زمین کا بارآوری کو تقویت دینے کے لئے تمام قدیم متوں میں لنگ پوچا کا رواج تھا۔ یہ روایت آج بھی ہندوستان میں باقی ہے۔ چوری کا مال معلوم کرنے، دفینوں کا سراغ لگانے اور غیب کا احوال معلوم کرنے کے لئے کم و بیش ایک جیسے طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔

 

نام کتاب، Book Name

Rasoom-e-Aqwam

رسوم اقوام,

مصنف، Author

Syed Ali Abbas Jalalpuri, سید علی عباس جلالپوری

Edition, ایڈیشن

3rd 1989, تیسرا ایڈیشن

صفحات، Pages

197

حجم، Size

10.50 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Rasoom-e-Aqwam

Download Book – Rasoom-e-Aqwam

Post a Comment

0 Comments