Amrat Sagar Urdu 1884, Piyare Lal Kashmiri, Medicine, امرت ساگر اردو 1884, پیارے لال کاشمیری, طب,

 Amrat Sagar Urdu 1884, Piyare Lal Kashmiri, Medicine, امرت ساگر اردو 1884, پیارے لال کاشمیری, طب,




نسخہ نایاب

بیدک یعنی امرت ساگر اردو

جس کا ترجمہ جناب پنڈت پیارے لال صاحب کاشمیری نے منجانب مطبع سابق مین کیا تھا

اب دوبارہ اس کا مکمل اردو ترجمہ اور مقابلہ اصل سنسکرت و بھاشا سے معہ اضافہ بعض فوائد کیا گیا۔

تیرھویں بار بااہتمام کیسری داس سیٹھ سپرنٹنڈنٹ، مطبع منشی نول کشور لکھنو میں چھپا۔

 خدا کے فضل سے اس مطبع مین جملہ علوم و فنون کی عربی فارسی اردو ہندی کتب کا بہت بڑا ذخیرہ فروخت کے لئے موجود ہے جس کی مفصل و مکمل فہرست اطلاع پانے پر روزانہ کیجاتی ہے۔ ان صفحات میں چند وہ کتابیں درج ہین جو فن طب سے تعلق رکھتی ہیں۔ شائقین خریداری فرما کر فائدہ اٹھائیں۔  ہزار ہا شکر اس خدواند تعالی کا ہے جس نے اس ناچیز جسم کو پیدا کیا اور اسکی رفاہیت کے لئے کیسے عمدہ علم پیدا کیے ہیں۔ ایک ان میں سے بیدک ہے۔

 

 جسکو اول دھتر جی نے جاری کیا پر انون مین لکھا ہے کہ جب شیو جی مہاراج نے شری بشن جی کے حکم سے عجائب رتنون کے نکالنے کے لئے سمند کو باسکی ناگ کی متھانی بنا کر متھا تو اسمین سے چودہ رتن ظاہر ہوئے چنانچہ ان چودھون میں ایک دھنتر جی تھے جو دوہڑون کو ہاتھ مین لے کر برآمد ہوئے غرج انہوں نے بہت سے تجربوں اور الہام غیبی سے علم بیدک کو بنایا اس سے یہ علم چاروں طرف پھیل گیا اور خاص و عام نے اس سے فائدہ اٹھایا اور اٹھاتے جائین گے۔ بہت عرصہ گزرا کہ جے پور کے مہاراج دھراج شری سوائی پرتاب سنگھ صاحب بیکنٹھ باشی جن کا نام سب ملکوں میں مشہور ہے انہوں نے اپنے بڑے ذی علم بیدون کے ذریعہ سے چرک، ششرت، باگھبٹ، بھاؤ پرکاش، سارنگ دھر، سرب سنگرہ، برندہ، کاشی ناتھ پدھت۔ اور بھی بہت سے بے تعداد مستند کتابوں سے اصل مطلب اور خلاصہ نکال کر امرت ساگر ایک پستک بنائی اور اس مین بیماری کی پیدائش اور علامتیں اور علاج بہت مشرح مع حوالوں کے لکھے ہیں۔


Download

Post a Comment

0 Comments