Meray 50 Pasandeda Scene, Umera Ahmad, Novel, میرے پچاس پسندیدہ سین, عمیرہ احمد, ناول,

 Meray 50 Pasandeda Scene, Umera Ahmad, Novel, میرے پچاس پسندیدہ سین, عمیرہ احمد, ناول,


اگر الله نے آپ کو رزق کی تنگی دینی ہے تو وہ تب بھی دے دے گا جب آپ کی چار فیکٹریاں ہوں گی- کیا کر لیں گے آپ اگر چاروں فیکٹریز میں ایک ہی وقت آگ لگ جائے- عمارتیں گر جائیں یا کچھ اور ہو جائے- ہم کتنے ہی بند کیوں نہ باندھ لیں، اگر سیلاب کے پانی کو ہم تک آنا ہے تو وہ سارے بند توڑ کر آ جائے گا- اگر ہماری قسمت میں پانی ایک قطرہ لکھا ہے ایک گھونٹ نہیں تو ہم دریا کے کنارے بیٹھ کر بھی ایک قطرہ ہی پی سکیں گے، ایک گھونٹ نہیں-

تم نے زندگی میں کسی سے محبت نہیں کی۔ تمہیں کھونے کی اذیت اٹھانا نہیں پڑی۔ اس نے محبت بھی کی تھی اور اسے کھویا بھی۔ کیا اس سے زیادہ تکلیف دہ بات کوئی ہو سکتی ہے کہ جس سے محبت کی جائے۔ اسے اپنے ہاتھوں سے کھو دیا جائے لیکن اس شخص نے ایسا کیا۔

جسے اللہ تعالی اپنی محبت دیتا ہے اسے پھر کسی اور چیز کی خواہش نہیں ہوتی۔۔
اور جسے وہ دنیا دیتا ہے، اس کی خواہش بھوک بن جاتی ہے۔۔۔کبھی ختم نہیں ہوتی۔


میرا خیال تھا اور اب بھی ہے کہ جب انسان بڑا ہوجاتا ہے تو اسے اپنی کمزوریوں اور محرمیوں کا خود سدباب کرنا چاہئے۔ ساری زندگی آپ اپنے ماضی کی محرومیوں کے بارے میں رونے رو رو کر تو لوگوں سے مراعات نہیں لے سکتے اور پھر ایسا کون ہے اس دنیا میں جو محروم نہ ہو کوئی نہ کوئی کمی یا خامی تو ہر شخص کے ساتھ لگی رہتی ہے.

جب کوئی شخص الجھی ہوئی ڈور کے ڈھیر میں سے اس کا سرا تلاش کر لیتا ہے تو پھر ہر آدمی اسے الجھی ہوئی ڈور کو سلجھانے میں مدد دینے لگتا ہے ........ حالانکہ اس وقت مدد کی ضرورت باقی نہیں ہوتی- ڈور سلجھنے کے بعد ہر شخص اس کا کریڈٹ خود لینے کی کوشش کرتا ہے-




Download

Post a Comment

0 Comments