Takhta Dar Ke Sae Tale by Javed Hashmi - تختہ دار کے سائے تلے از جاوید ہاشمی

 

Takhta Dar Ke Sae Tale by Javed Hashmi - تخدار کے سائے تلے از جاوید ہاشمی



یہ کتاب تحریر سے زیادہ خود کلامی پر مشتمل ہے۔ میں نے جتنے خطوط لکھے ہیں ان سب کے کردار حقیقی ہیں، واقعات کی صحت کا خیال اس لئے بھی ضروری تھا کہ میں نے انہی لوگوں کے پاس ووٹ مانگنے کے لئے جانا ہے جن کا ذکر اس کتاب میں ہے۔ اگر کوئی بات خلاف واقع ہوئی تو جوابدھی مشکل ہو جائیگی اس لئے خود کلامی خود احتسابی میں تبدیل ہوگئی۔ میرا عقیدہ ہے کہ حقیقت افسانے سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہے صرف دیکھنے والی آنکھ کی ضرورت ہوتی ہے۔  گزشتہ کئی صدیوں سے ہمارے مذہب اسلام کو تنگ دائروں میں محدود کر دیا گیا ہے میں خدا کی ذات پر غیر متزلزل یقین رکھتا ہوں۔ میرا کامل یقین ہے کہ خدا انسانوں میں رہتا ہے۔ غریبوں کی بھلائی اور خوشنودی میں خدا کی خوشنودی شامل ہے۔ اشرف المخلوقات یا عظمت  انسان کا درس قرآن مجید میں ہر جگہ دیا گیا ہے۔ جب یہ فرمایا گیا کہ خدا اپنے حقوق معاف کر دے گا مگر انسان کے حقوق غضب کرنے والے کو معاف نہیں کرے گا۔ تو گویا ہماری بخشش کو انسانوں کی رضا مندی سے مشروط کردیا گیا۔

Download

 


Post a Comment

0 Comments