Tareekh ka Naya More, Syed Ali Abbas Jalapuri, تاریخ کا نیا موڑ, سید علی عباس جلالپوری,

Tareekh ka Naya More, Syed Ali Abbas Jalapuriتاریخ کا نیا موڑسید علی عباس جلالپوری,




Tareekh ka Naya More, Syed Ali Abbas Jalapuri, تاریخ کا نیا موڑ, سید علی عباس جلالپوری,

 

بچے اندھیرے سے ڈریں تو کوئی تعجب کی بات نہیں، لیکن بالغ لوگ روشنی سے ڈرنے لگیں تو یہ حیرت کی بات ہو گی۔ افلاطون۔ زمین کو سورج سے جدا ہوئے کئی ارب برس گذر چکے ہیں۔ شروع شروع میں یہ آگ کے ایک دہکتے ہوئے شعلے کی صورت میں سورج کے گرد چکر لگایا کرتی تھی۔ ان گنت صدیوں کے بعد اس آتشیں گولے کی بیرونی سطح ٹھنڈی ہو کر ٹھوس شکل میں بدل گئی اور اس پر ہوا اور پانی کی نمود ہوئی، عناصر ترکیب سے سمندروں کے پانی میں چپچپا مادہ حیات ظاہر وا اور ننھے منے ذی حیات نمودار ہونے لگے۔ زندگی کے آغاز اور اسفنجوں کے ظہور کے دوران طویل زمانوں کا وقفہ ہے۔ اسی طرح مجھلیوں، پرندوں اور ریڑھ کی ہڈی والے حیوانات کے ارتقاء پر لاکھوں برس بیت گئے ہیں۔ دودھ پلانے والے حیوانات کے ایک گروہ میں لنگور، چمپانزی، گوریلا، بندر اور نگ اوٹانگ اور انسان کے نیم حیوانی آباء شامل ہیں۔ جنہیں بند مانس کہا جاتا ہے۔ بند مانس اور لنگور میں فرق یہ تھا کہ بندر مانس دو ٹانگوں پر چلتا تھا اس نے پچھلی ٹانگوں پر چلنا دس لاکھ برس پہلے سیکھا تھا۔ اس کے ساتھ وہ درختوں پر بسیرا کرنے کی بجائے بھٹوں میں رہنے لگا۔ دو پیروں پر چلنے کے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھ کام کرنے کے لئے آزاد ہو گئے اور اس نے پتھروں اور لٹھوں کو اپنے بچاؤ اور شکار کے لئے استعمال کرنا شروع کیا۔ جب اس نے گرے پڑے پتھروں کو رگڑ کر نکیلا کیا اور انہیں لٹھ کے ساتھ جوڑ کر برچھا بنایا تو گویا اپنا بازو لمبا کر لیا۔ اس نے پتھر کے بسولے، چھینیاں اور چاقو بھی بنائے ان سے کام لینے لگا۔ اس طرح بقل اینجلز کام اور محنت نے اسے حیوان سے انسان بنا دیا۔

 

نام کتاب، Book Name

Tareekh ka Naya More

تاریخ کا نیا موڑ,

مصنف، Author

Syed Ali Abbas Jalalpuri, سید علی عباس جلالپوری

Edition, ایڈیشن

 

صفحات، Pages

174

حجم، Size

12.3 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

Takhleeqat, Lahore

تخلیقات، لاہور

مطبع، Printers

Zahid Basheer Printers, زاھد بشیر پرنٹرز

 

 

Read Book – Tareekh ka Naya More

Download Book – Tareekh ka Naya More


 

Post a Comment

0 Comments