Riwayat-e-Falsafa, Syed Ali Abbas Jalalpuri, Philosphy, روایات فلسفہ, سید علی عباس جلالپوری, فلسفہ,

Riwayat-e-Falsafa, Syed Ali Abbas Jalapuriروایات فلسفہسید علی عباس جلالپوری,


Riwayat-e-Falsafa, Syed Ali Abbas Jalapuri, روایات فلسفہ, سید علی عباس جلالپوری,


 

کسی شخص پر اس سے بڑی اور کوئی مصیبت نازل نہیں ہو سکتی کہ وہ عقل و خرد کی مخالفت کرنے لگے - مکالمات افلاطون

 

روایات فلسفہ (Riwayat-e-Falsfa) ایک خاص مقصد کے تحت لکھی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ فلسفے کے مطالب کو عام فہم پیرائے میں پیش کیا جائے تاکہ ان سے وہ حضرات بھی متمتع ہو سکیں جنہیں فلسفے کے مطالعے کا موقع نہیں ملا۔ راقم نے اس کام کو سہل جانا تھا لیکن قلم ہاتھ میں لیتے ہی اسے محسوس ہونے لگا کہ فلسفے کو سلیس زبان میں لکھنا خاصا مشکل ہے۔ اپنی اس مشکل پر غور کرتے ہوئے راقم کو ایک حکایت یاد آگئی۔ ادھیڑ عمر کے ایک یہودی ربانی نے ایک نوجوان عورت سے نکاح کیا۔ اس کی پہلی سال خوردہ بیوی بھی موجود تھی۔ جب وہ نوجوان بیوی کے پاس جاتا تو وہ اس کی داڑھی کے سفید بال نوچنا شروع کر دیتی تاکہ وہ جوان دکھائی دے اور وہ جب پہلی بیوی کے پاس بیٹھتا تو وہ اس کی داڑھی کے سیاہ بال نوچنا شروع کرتی تاکہ وہ بڈھا دکھائی دے۔ راقم کو بھی کچھ اسی قسم کا اندیشہ لاحق ہے جو قارئین روایات فلسفہ (Riwayat-e-Falsafa) کو آسان کتاب سمجھ کر پڑھیں گے ممکن ہے انہیںیہ شکایت ہو کہ بعض مقامات بدستور مشکل ہیں اور فلاسفہ کہیں گے کہ راقم نے فلسفے کو عامیانہ بنا دیا ہے کہ ان حضرات کے خیال میں وہ فلسفہ ہی کیا جو سلیس زبان میں لکھا جائے اور ان کے علاوہ کسی اور کی سمجھ میں بھی آسکے۔ ہیگل نے کہا تھا "میرا فلسفہ میرا صرف ایک ہی شاگرد روزن کرانز سمجھا ہے اور وہ بھی غلط سمجھا ہے" ۔

 

 

 

 

نام کتاب، Book Name

Riwayat-e-Falsafa

روایات تمدن قدیم

مصنف، Author

Syed Ali Abbas Jalalpuri, سید علی عباس جلالپوری

Edition, ایڈیشن

Second, دوئم

صفحات، Pages

214

حجم، Size

10.20 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

Hamid Jafar,  حامد جعفر

مطبع، Printers

Manzoor Printing Press, Lahore

منظور پرنتنگ پریس لاہور

 

 

Read Book – Riwayat-e-Falsafa

Download Book – Riwayat-e-Falsafa


 

Post a Comment

0 Comments