Prem ka Panchi Pankh Pasaray, Syed Ali Abbas Jalapuri, پریم کا پنچھی پنکھ پسارے, سید علی عباس جلالپوری,
Prem ka Panchi Pankh Pasaray, Syed Ali Abbas Jalapuri, پریم کا پنچھی پنکھ پسارے, سید علی عباس جلالپوری,
والد گرامی کا یہ ناول "پریم کا پنچھی پنکھ پسارے" (Prem ka Panchi
Pankh Pasaray) اس وقت سے زیر تحریر تھا جب وہ
گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے۔ دوران تحریر ہی دیگر مصروفیات کے باعث اسے
نظر انداز کر دیا گیا۔ آپ کی تحقیقی مصروفیات میں شاید اس کی کوئی جگہ ہی نہ رہی۔
عمر عزیز عازم سفر رہی۔ 1980ء میں جب ہوسٹل سے جلالپور شریف گئی گو بی اے کے
امتحانات سے فراغت پاچکی تھی۔ کتب بینی یا گھریلو امور کے علواہ کوئی دوسرا مشغلہ
نہ تھا۔ پھر ایک عجیب بات ہوئی ردی کاغذوں میں کچھ ٹکڑے نظر آئے۔ عادتا الٹ پلٹ کر
دیکھا تو ادبی تحریر اور جملے چاشنی آمیز معلوم ہوئے۔ چند ٹکڑے جوڑ کر پڑھنے سے جیسے
آتش شوق کی چنگاریوں کو تحریک مل گئی۔ اور جب مکمل مسودے کے ٹکڑوں سے یہ پریم کہانی
انجام تک پڑھی تو اسے ضائع کرنے کو جی نہ چاہا اور میں نے اسے اپنی ایک کاپی میں
لکھ لیا۔ والد گرامی ان دنوں غالبا خرد نامہ کی تالیف و تصنیف میں منہک تھے۔ مجھے
اس کہانی پر بات کرنے کی جرات نہ ہوئی۔ انہی دنوں ان کی کتب میں مجھے ایک نوٹ بک ملی جس میں یہ کہانی
"پریم کا پنچھی پنکھ پسارے" (Prem ka Panchi Pankh Pasaray)
تحریر تھی۔
غالبا مسودے سے نوٹ بک میں اتار کر مسودہ پھاڑ کر پھینک دیا۔ ایک
عرصہ بیت گیا۔ ایم اے کے بعد مجھے لکچر شپ مل گئی اور اباجان فالج کے موذی مرض نے
حملہ کر دیا۔ مقدور بھر تو علاج ہوا اور وہ چلنے پھرنے بھی لگے مگر بائیں ہاتھ میں
رعشہ کی لرزش عمل تحریر مین حائل ہو گئی۔ کیا کہوں وہ ماہ و سال آج بھی سینے میں ٹیسوں
کی طرح مقید ہیں۔ از لالہ رخ بخاری
نام کتاب، Book Name |
Prem ka Panchi Pankh Pasaray پریم کا پنچھی پنکھ پسارے |
مصنف، Author |
|
Edition, ایڈیشن |
|
صفحات، Pages |
101 |
حجم،
Size |
19.50 MB |
ناشر(ان)، Publisher(s) |
|
مطبع، Printers |
|
|
|
Post a Comment
0 Comments