Kainat aur Insan, Syed Ali Abbas Jalapuri, کائنات اور انسان, سید علی عباس جلالپوری,

Kainat aur Insan, Syed Ali Abbas Jalapuriکائنات اور انسانسید علی عباس جلالپوری,


Kainat aur Insan, Syed Ali Abbas Jalapuri, کائنات اور انسان, سید علی عباس جلالپوری,



 

مصیبت یہ نہیں ہے کہ تم فطرت انسانی کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ مصیبت یہ ہے کہ فطرت انسانی تمہیں تبدیل کرنے سے قاصر ہے۔  بیروزد نہم

 

ایک اچھا باغبان غیر ضروری خود رو جڑی بوٹیوں کو اس لئے نہیں اکھاڑ پھینکتا کہ وہ ان سے نفرت کرتا ہے بلکہ اس لئے کہ اسے پھولوں سے محبت ہوتی ہے۔

 

 مدت ہوئی میں نے لائف کے جریدے میں ایک عکسی تصویر دیکھی تھی جس میں ایک دل کشا سرسبز وادی کا منظر ہے۔ یہ وادی چاروں طرف سے نیلگوں پہاڑیوں میں گھری ہوئی ہے۔ اس کے بیچوں بیچ ایک ندی بہ رہی ہے جس میں پیٹ کے بل لیٹے ہوئے چند مادرزاد ننگے وحشی پانی پے رہے ہیں۔ آسمان پر کہکشاں کے رنگین عکس جھلملا رہےہیں جن کے نظر افروز رنگ کیمرے میں محفوظ کر لئے گئے ہیں۔ اس عکسی تصویر کے نیچے لکھا ہوا ہے کہ انسان کا آغاز وحشت سے ہوا تھا لیکن ذہن کے ارتقاء اور سائنس کی ترقی کے طفیل آج وہ اس قابل ہو گیا ہے کہ نظام ستارگاں کے بوقلموں رنگوں کا عکس لے سکے۔ پیٹ کے بل لیٹ کر پانی پینے والے وحشی کا سفر کہکشاں کی رنگین تصویر کشی تک۔ بس یہی داستان آئیندہ اوراق میں بیان کی گئی ہے۔ از علی عباس جلالپوری، جلالپور شریف

 

انسان کے قدیم آباء جو لنگور، چمپانزی اور گوریلا کے چچیرے بھائی تھے ابتداء میں انہیں کی طرح درختوں پر بسیرا کرتے تھے۔ یخ کے طویل زمانوں میں جب جنگل برفانی تودوں کی لپیٹ میں آ گئے وہ پہاڑوں کی کھوہوں میں رہنے لگے۔ زمانے کے گذرنے کے ساتھ انہوں نے دو ٹانگوں کے بل چلنا سیکھ لیا جس سے ان کے ہاتھ کام کے لئے آزاد ہو گئے۔

 

نام کتاب، Book Name

Kainat aur Insan

کائنات اور انسان

مصنف، Author

Syed Ali Abbas Jalalpuri, سید علی عباس جلالپوری

Edition, ایڈیشن

 

صفحات، Pages

224

حجم، Size

24.40 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

Takhleeqat, Lahore, تخلیقات، لاہور

مطبع، Printers

Akram Press, Lahore, اکرم پریس لاہور

 

 

Read Book – Kainat aur Insan

Download Book – Kainat aur Insan


 

Post a Comment

0 Comments