Dilli ki Sham, Ahmad Ali, Novel, دلی کی شام, احمد علی, ناول,
Dilli ki Sham, Ahmad Ali, Novel, دلی کی شام, احمد علی, ناول,
یہ ناول پہلی بار ہوگارتھ پریس، لندن نے شائع کیا
تھا۔ لیکن انگلستان، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک اور ہندوستان میں مقبول ہونے اور
غیر معمولی شہرت حاصل کرنے کے باوجود اردو میں شائع نہیں ہوا۔ اب بلقیس جہاں کا یہ
ترجمہ چھپ رہا ہے۔ اس کے بارے میں مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ میں خود اس سے اچھا
ترجمہ اردو میں پیش نہیں کر سکتا تھا۔ اس ترجمہ کے شائع ہونے کے بعد اس ناول کے
انگریزی ایڈیشن ہندوستان امریکہ اور انگلستان میں الگ الگ شائع ہو چکے ہیں۔ ناول
کے کردار اور اس کا قصہ فرضی ہیں۔ لیکن واقعات زندگی اور دلی کے حالات تاریخی حیثیت
رکھتے ہیں۔ گو آج ہم دلی کی گہما گہمی سے محروم اور اس کی یاد سے بھی دور ہیں مگر
اس کو بھول نہیں سکتے۔
Post a Comment
0 Comments