Mujarbat-e-Sultani, Hakeem Muhammad Yar Khan Khokhar, Medicine, Health, مجربات سلطانی, حکیم محمد یار خان کھوکھر, طب, صحت,
Mujarbat-e-Sultani, Hakeem Muhammad Yar Khan Khokhar, Medicine, Health, مجربات سلطانی, حکیم محمد یار خان کھوکھر, طب, صحت,
اگرچہ اس سے پیشتر مجربات کی بہت سی کتابیں چھپ چکی ہیں
مثلا رموز الاطباء، اسرار صدری، اسرار الاطباء، صدری مجربات، گلدستہ مجربات،
مجربات مان سنگھ وغیرہ. مگر اپنے مجربات
مخفیہ و کنوز صدریہ کا یہ حقیر سا مجموعہ فیض عوام کے لئے اپنے بھائیوں کی خدمت میں
پیش کیا جاتا ہے۔
نیاز مند کو علم طب حاصل کرنے سے قبل ہی نسخہ جات کے سیکھنے
کا بڑا شوق اور محبت تھی۔ اسی لئے جس شخص کے ہاں کوئی اچھا نسخہ ملتا اسے حتی
الوسع حاصل کر کے تجربہ کرتا یا لکھ کر اپنے پاس رکھ لیتا۔ اور عام طور پر سیاحوں،
درویشوں، معلموں، متعلموں، فقیروں، حکیموں، سنیاسیوں وغیرہ سے نسخہ جات نیز عملیات
کے متعلق استفسار کرتا رہتا۔ بدیں خیال کہ عموما ہر ایک آدمی کے پاس کوئی نہ کوئی
چھوٹا بڑا نسخہ یا عمل ضرور ہوتا۔ بعدہ حصول علم طب کے دنوں میں تو اس مقصد کے لئے
سعی بلیغ سے کام لیا گیا یعنی اپنے لائق
فائق استادوں، ہم جماعتون، عام حکیموں، جوگیوں، سنیاسیوں وغیرہ کی خدمتیں اور
خوشامدیں کر کے مجرب اور غیر مجرب نسخہ جات کا بہت کچھ ذخیرہ کر لیا۔ پھر جب اپنا
مطب کھولا تو ان کا بار بار تعجبہ کرنے پر جو جو نسخہ جات درست اور قابل اطمینان
ثابت ہوئے انہیں محفوظ رکھنے کے علاوہ پریکٹس کے دوران میں بہت کچھ صدری اکسیری
نسخہ جات حاصل کئے۔ خصوصا حجرت استاذ زمان
لقمان جناب مفتی حکیم سلیم اللہ خان صاحب لاہوری کے بیاض کے نسخے اور خاص الخاص
معمولات مطب قابل ذکر ہیں۔
Post a Comment
0 Comments