Kitab-e-Ajeeb, Amlia Jalinoos, Hakim Ashafta Lakhnavi, Health, Medicine, کتاب عجیب المعروف عملیہ جالینوس, طب, صحت,

 Kitab-e-Ajeeb, Amlia Jalinoos, Hakim Ashafta Lakhnavi, Health, Medicine, کتاب عجیب المعروف عملیہ جالینوس, طب, صحت,




<p>نام کتاب : عملیہ ٔ جالینوس۔ مولّف:اشرف ُالحکماء حکیم آشفتہ لکھنوی پروفیسر نظامیہ طبیہ کالج، حیدرآباد۔ تبصرہ نگار: حکیم محمد شیراز، لکچرر شعبہ ٔ معالجات، کشمیر یونیورسٹی، سری نگر، کشمیر۔ کتاب’’عملیۂ جالینوس‘‘ مطالب کے اعتبار سے بہت بلند اور ندرت کی حامل ہے۔ہر مرض کی کیفیت، طبیعت، مرض کی حالت، نبض اور اس کے قارورہ کا حال ، احکام فصد و و استفراغ اور غذا وغیرہ اور جن ادویہ سے اس مرض کا ازالہ ہو سکتا ہے، اس کو ایک نقشہ کی صورت میں، جو خود جالینوس کا مرتبہ ہے، بیان کیا گیا ہے۔ نیزاس طرح واضح کر کے بتایا ہے کہ (بقول حکیم مقصود علی خاں صاحب، ناظم سر رشتۂ طبابت سرکار عالی دکن) اگر ایک طالب علم اس ارجوزہ کو حفظ کر لے تو طب کی بڑی بڑی کتابوں سے بے نیاز ہو جائے۔ اس سلسلہ میں جو نسخے بتائے گئے ہیں وہ معمولات جالینوس کے علاوہ مشہور اساتذۂ فن مثلاً حکیم اجمل خاں دہلوی، حکیم بنا صاحب اور خاندان علوی خاں کے ایسے مجربہ نسخے ہیں جو کبھی صدری کہلاتے تھے مگر آج پیش نظر خاص و عام ہیں۔کتاب کی ابتدا ء میں عربی میں حکیم عبد المجید صاحب فرنگی محلی اور حکیم اجمل خان دہلوی کے ملفوظات نقل کیے گئے ہیں۔(عملیہ جالینوس حکیم شیراز) 

Post a Comment

0 Comments