Kaleed-e-Shifa, Health, Medicine, کلید شفاء, طب, صحت, Hakim Muhammad Idrees Habban, حکیم محمد ادریس حبان,

Kaleed-e-Shifa, Health, Medicine, کلید شفاء, طب, صحت, Hakim Muhammad Idrees Habban, حکیم محمد ادریس حبان,


 

طب یونانی اور یونانی ادویات ہندوستان کی پہچان ہیں، اطبائے قدیم سے دور حاضر تک یونانی طب کی ایک عظیم الشان تاریخ رہی ہے جس کی بدولت آج کے جدید دور میں بھی اس کی افادیت و اہمیت سے لوگ فیضیاب ہو رہے ہیں۔ پہلے حکماء مفردات و مرکبات کا کھلا ہوا نسخہ تجویز کرتے تھے جسے عطار باندھ کر دے دیا کرتا تھا اور مریض اسے خود ہی کوٹ چھان کر ہدایت کے مطابق استعمال کرتا تھا۔ لیکن آج زمانہ جدید میں جب کہ ہر طرح کی فروانی ہے، مریضوں کو عطار سے نسخہ لاکر بنانے میں بڑی تکلیفات محسوس ہوتی ہیں، اس مشینری کے دور میں جب کہ ہر انسان مصروف کار ہے ایسے میں یہ تو ممکن ہی نہیں  رہا کہ کھلے نسخے گھروں میں کوٹ چھان کر استعمال کئے جائیں، اسی لیے طب یونانی میں بھی لوگوں کی مصروفیات کے پیش نظر جدید ترقی ہوئی ہے اور مرکبات کے تمام نسخے رجسٹرڈ معالجین اور ماہر حکماء کے زیر نگرانی بن کر سیل بند ڈبوں میں بازار سے دستیاب ہیں جن سے ایک طرف مریضوں کے لئے آسانی پیدا ہو گئی ہیں اور دوسری طرف اطباء کو بھی مرکبات کے انفرادی نسخے لکھ کر دینے سے چھٹکارا مل گیا ہے۔ 



Read Book

Post a Comment

0 Comments