Rozay ke Fawaid, National Institute of Health - Islamabad, Health, Medicine, روزے کے فوائد, نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ھیلتھ, طب, صحت,

 Rozay ke Fawaid, National Institute of Health - Islamabad, Health, Medicine, روزے کے فوائد, نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ھیلتھ, طب, صحت,



دنیا بھر کے مخلتف مذاہب اور ثقافتوں میں روزہ رکھنے کی روایت صدیوں سے چلی آرہی ہے۔ انسانی تجربات اور مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزہ رکھنے کے بے شمار فوائد ہیں ۔ روزہ نہ صرف ذیابطیس (sugar ،(بلند فشار خون (pressure blood (اور انسانی وزن کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے بلکہ دماغی افعال کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق روزہ نہ صرف انسان کو مختلف طبی امراض سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ انسانی عمر میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے ۔ قومی ادارہ صحت نے ماہ رمضان کے اختتام پر عوامی آگاہی کے لیے پبلک سروس میسج جاری کیا ہے ۔ یہ میسج یا پیغام جاری کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو روزے کے فوائد کے ساتھ ساتھ ایسی معلومات فراہم کی جائیں جس سے ماہ رمضان کے بعد بھی عمل کر کے اپنی صحت کا بہترین طریقے سے خیال رکھ سکیں ۔

۔ رمضان شریف میں افطاری کے وقت کھجوروں کے استعمال کے بے شمار طبی فائدے ہیں۔ کھجوریں نہ صرف توانائی یا طاقت کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ انسانی جسم میں موجود مختلف اقسام کے کیمیا ئی مرکبات مثالً پوٹاشیم ، میگنیشیم اوروٹامنزفراہم کرتی ہیں۔ اس کے عالوہ کھجوریں انسانی جسم کو اس کی ضرورت کے مطابق فائبر بھی مہیا کرتی ہیں جو نظام انہظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ ۔ تحقیق سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ رمضان شریف میں روزہ رکھنے سے وزن کم کرنے میں یقینی مدد ملتی ہے۔ ۔ ماہرین امراض قلب کے مطابق روزہ نہ صرف خون میں موجود کولیسٹرول (cholesterol (کی مقدار کو معتدل رکھتا ہے۔ بلکہ خون کی شریانوں کو اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دینے میں مدد دیتا مختلف امراض مثالً دل کا دورہ، اسٹروک یا فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں دل کے ہے ۔

Download

Post a Comment

0 Comments