Jinsi Amraz or un Ka Elaj, Hakim Saifullah Seikho, Medicine, جنسی امراض اور ان کا علاج, حکیم سیف اللہ سیکھو, طب,
Jinsi Amraz or un Ka Elaj, Hakim Saifullah Seikho, Medicine, جنسی امراض اور ان کا علاج, حکیم سیف اللہ سیکھو, طب,
عصر حاضر میں
مختلف النوع امراض جیسے وبا کی شمل میں عام ہوئے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔
طرح طرح کے امراض جن کے نام سے بھی پہلے عام عادمی ناواقف تھا، آج ہر گھر میں سر
اٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کھانے پینے اور بجلی گیس کے بلوں کے علاوہ ڈاکٹر کی فیس
اور دوائی کا خرچہ بھی ہر گھر کے بجٹ کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔ طول کھینچنے والے
امراض اتنے عام ہو گئے ہیں کہ دیکھ کر وحشت ہوتی ہے اور ایسے مریض بھی بے شمار ہیں
جن کے معمولی سے مرض بگڑ کر اتنی پیچیدہ صورت حال اختیار کر گئے ہیں کہ اب عام ادویہ
سے ان کا علاج کرنا ناممکن ہی نہیں رہا۔ اس مجموعی حالت زار کے لئے ہم لوگ کسی کو
مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے کیونکہ اس معاملے میں سارا قصور ہمارا اپنا ہے۔ ہم نے
اپنے ہاتھوں اپنی زندگی میں ان بیماریوں کے لئے جگہ پیدا کی ہے۔
ہم نے خود انہیں
دعوت دی ہے کہ وہ آئیں اور ہمارے گھر میں مستقل ڈیرے ڈال کر بیٹھ جائیں۔ لذیذ
کھانوں کے نام پر طرح طرح سے پکے ہوئے اور بگڑے ہوئے، غذائی اجزاء کو ہم خود اپنے
پیٹ میں اتارتے ہیں، روزی روٹی کے نام پر اپنا دن کا چین اور رات کی نیند ہم خود
برباد کرتے ہیں، بیماری کا علاج کرنے کے بہانے عجیب و غریب کیمیاوی مادوں کو اپنے
جسم میں ہم خود داخل کرتے ہیں گھانے پینے
اور علاج معالجے کی بات ہی کیا، ہم تو آرام کرنے کا طریقہ بھی بھول چکے ہیں۔ کسی
کو یاد ہی نہیں رہا کہ اپنے ذہن اور جسم کو پر سکون کیسے کیا جاتا ہے اور آرام کیسے
پہنچایا جاتا ہے۔
Post a Comment
0 Comments