Adwiya Shinasi or Materia Medica, Hakim Abdul Hannan, Dr. Aftab Saeed, Dr. Uzman Shafi, Medicine, ادویہ شناسی اور مٹیریا میڈیکا طب مشرقی, حکیم عبد المنان, ڈاکٹر آفتاب سعید, ڈاکٹر عظمی شفیع, طب,
Adwiya Shinasi or Materia Medica, Hakim Abdul Hannan, Dr. Aftab Saeed, Dr. Uzman Shafi, Medicine, ادویہ شناسی اور مٹیریا میڈیکا طب مشرقی, حکیم عبد المنان, ڈاکٹر آفتاب سعید, ڈاکٹر عظمی شفیع, طب,
ابتدائے زمانہ سے انسان اورپودوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے انسان پودوں سے خوراک لباس اور ایندھن حاصل کرتا رہا ہے۔ بیماری کی صورت میں بھی وہ ان پودوں کو ہی بطور دوا استعمال کرتا تھا یہ حقیقت ہے کہ ایک انسان کی بیماری کا علاج اس مٹی سے اگنے والے پودوں سے بہتر کسی چیز سے نہیں ہو سکتا جس مٹی سے اس کا خمیر اٹھایا گیا ہے۔ صدیوں تک انسانوں کے علاوہ جانوروں کا علاج بھی پودوں ہی سے کیا جاتا رہا ہے لیکن وقت گذرنے کے ساتھ جیسے سائنس نے ترقی کی تو جہاں اور شعبوں میں تحقیقت ہوئیں وہاں طبی علوم میں بھی تحقیق کی روشنی میں نئی نئی دریافتیں ہوئیں۔ پودوں سے حاصل شدہ ادویات کی جگہ مصنوعی طریقے سے تیار شدہ مختلف کیمیکل کو بطور دوا استعمال کیا جانے لگا تیار شدہ ادویات زور اثر تھیں اس لئے انہوں نے پودوں سے حاصل شدہ قدرتی ادویات کی جگہ لے لی مختلف اداروں نے ادویات کو مصنوعی طریقے سے تیار کرنے کا بطور ایک کاروبار کے اپنا لیا اور یہ کاروبار ایسا بڑھا کہ فطری طریق علاج کو پس پشت ڈال دیا گیا۔
گوان مصنوعی طریقے سے تیار شدہ ادویات سے مختلف بیماریوں کے علاج میں
کافی آسانی ہوگئی لیکن جلدہی ان ادویات کے مضر اثرات سامنے آنے لگے اور تجربات سے
معلوم ہوا کہ ان ان ادویات کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہے اسلئے اب پھر انسان اسی
قدرتی اور فطری طریق علاج کی طرف پلٹ رہا ہے۔ پودوں سے تیار شدہ ادویات کا استعمال
روز بروز بڑھ رہا ہے جس سے ان ادویات میں استعمال ہونے والے پودوں کی طلب میں کئی
گنا اضافہ ہوگیا ہے اور نباتاتی ادویات کی خرید و فروخت نے ایک تجارت کی شکل اختیار
کر لی ہے۔ اس وقت تقریبا ڈیڑھ سے ڈھائی سو نباتاتی ادویات دنیا کے مختلف فارما کوپیا
میں تحقیقی شواہد پر مبنی مجرب اور مستند ادویات کے طورپر درج کی جاچکی۔
Post a Comment
0 Comments