Zindagi Gulzar Hai, Umera Ahmad, Novel, زندگی گلزار ہے, عمیرہ احمد, ناول,

 Zindagi Gulzar Hai, Umera Ahmad, Novel, زندگی گلزار ہے, عمیرہ احمد, ناول, 



یہ ایک رومانوی کہانی ہے-


کشف نامی ایک لڑکی جس کی ماں کواس کے باپ نے صرف اس بنیاد پر چھوڑدیا تھا کہ وہ اسے بیٹے کا سُکھ نہیں دے سکی- باپ کی لاتعلقی


کشف کو اندر سے کمزور تو کردیتی ہے لیکن وہ اس کو اپنی پڑھائی پر اثرانداز نہیں ہونی دیتی- اسی قابلیت کی بنا پر اسے پڑھائی مکمّل کرنے کے فورا بعد جلد ایک بڑے بزنس اسکول میں اسکالرشپ کے ساتھ نوکری مل جاتی ہے۔


زندگی ایک خاص ڈگر پر چل نکلتی ہے کہ تبھی درمیان میں زارون آجاتا ہے- زارون خوبرو، جوان اور کشف کا ہم جماعت ہے۔ اسے کشف ایک نظر میں ہی بھاجاتی ہے مگر صنم اسے فلرٹ سمجھ کر دیتی ہے۔ اور زاروں ک بارے میں طیش میں بھی آ جاتی ہے لیکن زاون بھی بھلا کب ہار ماننے والا تھا۔ اس نے کشف کو اور شادی کا پیغام بھجوادیا۔


صنم ماں او ربہن کے دباؤ کی وجہ سے زارون سے شادی کرتولیتی ہے لیکن اس کے دل میں اب بھی زارون کے بار ے میں بہت سے خدشات اور اندیشے چھپے ہیں، شاید یہی وجہ تھی کہ شادی کے باوجود بھی صنم زارون کو دل سے قبول نہیں کرپاتی۔


اس سے آگے کی کہانی زندگی کے ان تانے بانوں پر چلتی ہے جس میں ایک جانب زارون کی محبت ہے اور دوسری جانب صنم کا احساس کمتری ہے-


میں نے خدا کو غلط سمجھا شاید ہم سب ہی خدا کو غلط سمجھتے ہیں۔ ان کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتے ہیں، ہمیں خدا پر صرف اس وقت پیار آتا ہے جب وہ ہمیں مالی طور پر آسودہ کر دے اور اگر ایسا نہ ہو تو ہم اسے طاقتور ہی نہیں سمجھتے۔ ہم نماز کے دوارن اللہ اکبر کہتے ہیں، اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اللہ سب سے بڑا ہے اور نماز ختم کرتے ہی ہم روپے کو بڑا سمجھنا شروع ک دیتے ہیں مجھے ہمشیہ ایسا لگتا تھا کہ خدا مجھ سے نفرت کرتا ہے۔

حالانکہ ایسا نہیں تھا۔ خدا تو ہر ایک سے محبت کرتا ہے اسی لیے تو اس نے مجھے آزمائشوں میں ڈالا اور وہ اپنے انہیں بندوں کو آزمائشں میں ڈالتا ہے جن سے وہ محبت کرتا ہے

اقتباس: عمیرہ احمد کے ناول "زندگی گلزار ہے"

Download

Post a Comment

0 Comments