Asar-us-Sanadid, Sir Syed Ahmad Khan, History, آثار الصنادید, سر سید احمد خان, تاریخ,

Asar-us-Sanadid by Sir Syed Ahmad Khan

آثار الصنادید، سر سید احمد خان


Asar-us-Sanadid, Sir Syed Ahmad Khan, History, آثار الصنادید, سر سید احمد خان, تاریخ,

سبحان اللہ اللہ تعالی نے اپنی رحمت سے اس ناچیز آدمی کو کیا کیا نعمتیں عنائت کی ہیں، آنکھ دی ہے، کان دیئے ہیں، عقل دی ہے، زباند دی ے کہ ہر ایک بات کو دیکھ بھال کر سن سنا کر سوچ سمجھ کر کرتا ہے اور ایسی باتیں نکالتا ہے جسکو دیکھ کر لوگ ششدر و حیران رہ جاتے ہیں۔ پھر ایسے پروردگار کا شکر کب ادا ہو سکتا ہےاور اسکی تعریف بیان کرنے سے آدمی کیونکر فارغ رہ سکتا ہے۔ سب سے بڑا احسان اللہ صاحب کا یہ ہے کہ ہماری ہدایت کے لئے نبی بھیجے اور ہمکو گمراہی سے نکالا اور سیدھےرستے پر پہنچایا۔


 اس سے بڑا احسان یہ ہے کہ سب سے پیچھے اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے ایسے نبی کو بھیجا جسکی رحمت نے ہر ایک گنہگار کو گھیرا۔ الہی جس طرح ہمارے پیغمبر خدا محمد مصطفے نے ہم گنہگار امتیوں کے حال پر رحمت کی ہے اس سے ہزار در ہزار، لاکھ در لاکھ ورد کرو زیادہ تو ان پر اور انکی آل اصحاب پر رحمت کر۔ آمین۔ اما بعد سید احمد خان بیٹا سید محمد متقی خان بہادر پوتا جواد الدولہ جواد علی خان بہادر اور نواسہ نواب دبیر الدولہ امین الملک خواجہ فرید الدین احمد خان بہادر مصلح جنگ کا یہ عرض کرتا ہے کہ 1263ھ مطابق 1864ء کے میں نے ایک کتاب ضلع دہلی کے مکانات کے علامین لکھ کر چھاپی تھی اسی زمانے میں جناب مسٹر آرتھر آستن  صاحب بہادر کلکٹر و مجسٹریٹ شاہجہاں آباد ولایت انگلستان کو تشریف فرما ہوئے اور اس کتاب کو لیجا کر رویل اشیاٹک سوسائٹی میں پیش کیا۔ ممبران سوسائٹی نے اس کتاب کو نہایت پسند کیا ان میں سے جناب عالی کرنیل سکسن صاحب بہادر شریک محکمہ عالیہ کورٹ آف دڑمکتر نے صاحب ممدوح کو فرمایا کہ اگر اس کتاب کا انگریزی میں بھی ترجمہ ہو تو بہت بہتر ہے۔ جبکہ صاحب موصوف ولایت سے ہو کر پھر دہلی  میں تشریف لائے تو انہوں نے اس خاکسار کی شرکت سے اس کتاب کا ترجمہ کرنا شروع کیا اس وقت یہ بات خیال میں آئی کہ اگر از سر نو یہ کتاب (آثار الصنادید، Asar-ul-Sanadid) بہت اچھی طرح سے مرتب کی ئاے اور جو خرابیاں کہ پیلی کتاب میں ہوگئی ہیں وہ سب درست ہو جائین تو بہت اچھی بات ہے۔ الحمد اللہ کہ خدائے تعالی نے اس آرزو کو پورا کیا اور جس طرح کہ دل چاہتا تھا اسی طرح پر یہ کتاب پوری ہوئی۔ پہلی کتاب سے یہ کتاب (آثار الصنادید، Asar-ul-Sanadid)  بہت باتوں میں اچھی ہے۔

Asar-us-Sanadid,آثار الصنادید

نام کتاب, Book Name

Sir Syed Ahmad Khan, سر سید احمد خان

Author, مصنف

First, اول

Edition, ایڈیشن

596

صفحات, Pages

29.30 MB

کتاب کا سائز, Book Size

 

 

 

ناشر, Publisher

 

مطبع, Printers

Read Asar-us-Sanadid

Download  Asar-us-Sanadid

 

Post a Comment

1 Comments