Xavia, Zavia, Ashfaq Ahmad, Short Stories, زاویہ, اشفاق احمد, مختصر کہانی,

Xavia, Zavia, Ashfaq Ahmad, Short Stories, زاویہ, اشفاق احمد, مختصر کہانی,




جس طرح بانو قدسیہ صاحبہ کے تعارف کے لئے یہ بتانا ضروری نہیں ہے کہ آپ اشفاق احمد صاحب کی شریک حیات ہیں، اسی طرح اشفاق احمد صاحب کے تعارف کے لئے بھی یہ بتانا ضروری نہیں کہ آپ بانو قدسیہ صاحبہ کے مجازی خدا ہیں۔ زاویہ اول، اشفاق احمد صاحب کے ٹیلی ویژن پروگرام زاویہ کے متن پہ مبنی کتاب ہے۔ اشفاق احمد صاحب کا یہ پروگرام پاکستان ٹیلی ویژن سے پیش کیا گیا اور اپنی منفرد پیشکش اور اشفاق احمد صاحب کی میزبانی کی وجہ سے بےحد مقبول ہوا، یہاں تک کہ اس کو کتابی شکل میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ زاویہ نامی اس کتابی سلسلے کے تین حصے ہیں، زاویہ اول، زاویہ دوم اور زاویہ سوم۔ آج اس کے پہلے حصے یعنی زاویہ اول کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔

زاویہ اول میں، کل 47 پروگراموں کا متن شامل ہے۔ ہر پروگرام اپنے موضوع کے اعتبار سے مختلف ہے۔ان پراگراموں میں اشفاق احمد صاحب نے اپنی زندگی کے قصوں سے حکمت اور سمجھداری کی وہ باتیں بتائی ہیں جو ان کی زندگی کے سبق اور حاصل ہیں۔ زاویہ کے اکثر اقتباسات فیس بک پہ بھی شئر کئے جاتے ہین اور بڑی باقاعدگی سے پڑھنے کو ملتے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ اشفاق صاحب کی باتیں لوگوں کے لئے بڑی متاثر کن ہیں اور وہ ان کی زندگی کے اسباق سے اپنے لئے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ اس کتاب میں اشفاق احمد صاحب کے بابوں کا بڑا ذکر ہے، ایک مثبت اپروچ ہے جو زندگی کو ایک نئے نظرئے سے دیکھنے کی راہ سجھاتی ہے۔ کتاب میں موجود 47 موضوعات پہ علیحدہ علیحدہ بات کرنا ممکن نہیں، تاہم یہ کتاب ایسی ہے کہ اس میں ہر ایک کے لئے کچھ نہ کچھ رہنمائی موجود ہے اس لئے قاری کو ایک دفعہ یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہئے

Zavia (Angle) is collection of programs from very famous series on PTV. Publishing this book was a big project and was never easy as Zavia had already been published by another publisher (which even filed a case on the T & T Publishers for this book), but it was disclosed in the court that sole copyright of the work lied with PTV and "Ashfaq Ahmad's Zavia" was published under the patronage of the producer (Late Shaukat Zain-ul-Abideen) of the Zavia show and hence court dismissed the case and since then Zavia has published in excess of 0.1 Million in 10 years, including a special 4500 copies edition for the Pakistan Navy in 2013.


Post a Comment

0 Comments