Hisn-e-Haseen, Muhammad bin Muhammad Al-Jazri, حصن حصین, محمد بن محمد الجزری,
Hisn-e-Haseen,Muhammad bin Muhammad Al-Jazri, حصن حصین, محمد بن محمد الجزری,
احقر کو یاد
ہے سب سے پہلے الحصن الحصین کا نسخہ داعی اللہ حضرت مولانا محمد الیاس صاحب
کاندھلوی قدس سرہ کے کتب خانہ میں دیکھا تھا۔ احقر اس وقت نوعمر تھا۔ مظاہر العلوم
سہارنپور میں پڑھتا تھا اور تعطیلات کے زمانہ میں مولانا موصوف الصدر کی خدمت میں
حاضری دیتا تھا۔ اس وقت احقر حدیث کا طالب علم بھی نہیں تھا اور زیادہ سوجھ بوجھ
بھی نہ تھی۔ لیکن الحصن الحصین (Hisn-e-Haseen) کو دیکھا تو اس سے خاص قلبی تعلق
پیدا ہوگیا۔ پھر چند سال کے بعد جب احقر حدیث پڑھ چکا تھا بعض احباب نے روز مرہ کے
اوقات اور احوال سے متعلق دعائیں جمع کرنے کی فرمائش کی۔ احقر نے ان کے فرمانے پر
مسنون دعائیں نامی کتاب لکھی جو الحمد اللہ بہت ہی مقبول ہوئی۔ اس کی تالیف کے لئے
حصن حصین (Hisn-e-Haseen) کی بارہا ورق گردانی کی جس سے
حصن حصین کی قدرو قیمت اور زیادہ بڑھ گئی اور اسکی جامعیت کا تفصیلی علم ہوا۔ پھر
تقریبا 25 سال کے بعد فضائل دعا کے عنوان سے ایک کتاب لکھی جو دس ابواب پر مشتمل
ہے۔ اس کی تالیف کے موقع پر بھی حصن حصین کو سامنے رکھا اور اس سے استفادہ کیا۔
حصن حصین (Hisn-e-Haseen) کی بارہا ورق گردانی کے باعث جہاں کتاب سے
تعلق بڑھتا گیا اور وہاں اس یقین میں بھی اضافہ ہوتا رہا کہ یہ کتاب عوام و خواص
کے لئے بہت ہی زیادہ نافع اور مفید ہے۔ اور یہی وجہ اس کی مقبولیت عامہ کی ہے۔ اس
کے بعد خیال ہوا کہ آسان اردو زبان میں حصن حصین کا ترجمہ لکھوں، لیکن فرصت نہ
ملنے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوتی رہی۔ بالآخر جب اللہ تعالی کی مشیت ہوئی تو ماہ
شوال 1399ھ میں اس کا آغاز ہوگیا اور تقریبا ساڑھے چار ماہ میں پوری کتاب کا ترجمہ
اختتام پر پہنچا۔
نام کتاب، Book Name |
Hisn-e-Haseen حصن حصین |
مصنف، Author |
|
Edition, ایڈیشن |
|
صفحات، Pages |
414 |
حجم،
Size |
20.70 MB |
ناشر(ان)، Publisher(s) |
Tahir Nazeer, طاہر نذیر |
مطبع، Printers |
Raza Printers, رضا پرنٹرز |
|
|
Post a Comment
0 Comments