Tauheed-e-Amli, Dr. Israr Ahmad, توحید عملی, ڈاکٹر اسرار احمد,
توحید عملی (Tauheed-e-Amli) اخلاص فی العبادت اور اقامت دین کی اہمیت و فرضیت سورۃ زمر تا سورۃ شوری کی
روشنی میں از ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم
اسلام کی حقیقت کو اگر ایک لفظ سے تعبیر کیا جائے تو وہ دین توحید ہے۔ جس کی
ضد شرک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے سورۃ نساء میں دو بار فرمایا ہے کہ اللہ
تعالی ہر گز معاف نہیں کرے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے البتہ اس سے کم تر گناۃ
جس کے لئے چاہے گا بخش دے گا۔ قرآن و حدیث کے بنظر غائر مطالعہ سے یہ حقیقت سامنے
آتی ہے کہ توحید اور شرک دونوں کی ہمہ گیری کا عالم یہ ہے کہ فکر و نظر، خیال اور
عقیدہ، اخلاق و کردار، مقاصد و مطالب، نجی رویہ اور اجتماعی نظام - غرض علم و عمل
کی جو بھی خوبی، نیکی، بھلائی اور اعلی قدر ہے وہ توحید ہی کے شجرۃ طیبہ کے برگ و
بار کی حیثیت رکھتی ہے۔ اور اس کے برعکس ان جملہ اعتبارات سے انفرادی اور اجتماع
دونوں سطحون پر جو بھی شر بدی ظلم اور تعدی ہے اس کا تعلق لامحالہ شر ہی کے شخرہ
خبیثہ کے ساتھ ہے۔ لیکن افسوس کہ امتداد
زمانہ اور علمی و عملی زوال کے ساتھ شرک کا تصور بھی صرف چند عقائد اور اعمال کے
ساتھ وابستہ ہو کر رہ گیا لیکن توحید عملی (Tauheed-e-Amli) میں نہیں اور توحید بھی صرف عقیدہ
کا مسئلہ بن کر رہ گئی ہے جس پر بالکل صحیح مرثیہ کہا علامہ اقبال مرحوم و مغفور
نے کہا
زندہ قوت تھی
جہاں میں یہی توحید کبھی
آج کیا ہے؟ فقط اک مسئلہ کلام!
نام کتاب، Book Name |
Tauheed-e-Amli توحید عملی |
مصنف، Author |
|
Edition, ایڈیشن |
|
صفحات، Pages |
229 |
حجم،
Size |
3.40 MB |
ناشر(ان)، Publisher(s) |
Tanseem-e-Islami Pakistan تنظیم اسلامی پاکستان |
مطبع، Printers |
Ideal Printing Press, Lahore آئیڈیل پرنٹنگ پریس، لاہور |
|
|
Post a Comment
0 Comments