Khird Nama Jalalpuri, Syed Ali Abbas Jalalpuri, خرد نامہ جلالپوری, سید علی عباس جلالپوری,

Khird Nama Jalalpuri, Syed Ali Abbas Jalapuriخرد نما جلالپوری, سید علی عباس جلالپوری,



Khird Nama Jalalpuri, Syed Ali Abbas Jalalpuri, خرد نامہ جلالپوری, سید علی عباس جلالپوری,

 

آج سے کم و بیش بیس برس پہلے مجلہ ادبی دنیا میں میرا ایک مضمون دنیائے اسلام میں خرد افروزی کی ضرورت کے عنوان سے شائع ہوا تھا جو میری کتاب "اقبال کا علم کلام" کا آخری باب بے۔ مغربی ممالک میں اٹھارویں صدی میں Enlightenment کی تحریک برپا ہوئی تھی۔ راق السطور نے اس کا ترجمہ تحریک خرد افروزی سے کیا۔ خرد افروزی کی یہ تحریک ہالینڈ اور فرانس سے شروع ہوئی اور تمام مغربی ممالک میں پھیل گئی۔ اس کے ترجمانوں میں بیل، ویدرو، والٹیر، کندورسے، دولباخ، ری مابلی، کبائے، والمبر اور ماں ٹسکو مشہور ہوئے۔ سائنس کے فروغ کے ساتھ اہل علم نے یہ محسوس کیا کہ علوم جدیدہ کی روشنی میں ضروری ہے کہ انسانی معاشرے کی از سر نو تشکیل کی جائے اور تحقیقی علوم کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کی جائے۔ اس مقصد کے لئے ویدرو اور اس کے ساتھیوں نے ایک جامع قاموس العلوم مرتب کی۔ قدرتا اہل کلیسا نے اس کے خلاف زبردست محاذ قائم کیا لیکن اس کی اشاعت کو نہ روک سکے۔ اہل فکر نے محسوس کیا کہ رومانیت، باطنیت اور نام نہاد روحانیت و مذھبی جنون سے ہٹ کر سائنسی علوم کی روشنی میں معاشرہ انسانی کو مدون کیا جائے۔ مشرقی ممالک میں عقلیت پسندی اور خرد افروزی کو درخور اعتنا نہیں سمجھا گیا اور علم کلام کے نام پر تقلید جامد کا دمن مضبوطی سے تھامے رکھا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ سائنس کے انکشافات کو ذہنی طور پر قبول نہ کر سکے۔ دنیائے اسلام  میں خرد افروزی کی تحریک مامون الرشید کے زمانے میں اعتزال کے نام سے شروع ہوئے تھی لیکن تنگ نظر فقہا کی مخالفت کے باعث دم توڑ گئی۔ تاریک دماغ فقہاء نے معتزلہ کی کتابون کو چن چن کر نذر آتش کیا اور ان کو مذھبی جنون کا نشانہ بنایا۔ اہل مغرب کی دیکھا دیکھی ہمارے ہاں بھی تحریک احیا العلوم کا چرچا ہو لیکن اسے علم کلام اور تقلید بے جا کی نذر کر دیا گیا۔ فقہاء کو اس بات کا اندیشہ تھا کہ عقلی علوم کو فروغ ہوا تو ان کی دین فروشی اور دکان آرائی کا پردہ چاک ہو جائے گا۔

 

نام کتاب، Book Name

Khird Nama Jalalpuri

خرد نما جلالپوری

مصنف، Author

Syed Ali Abbas Jalalpuri, سید علی عباس جلالپوری

Edition, ایڈیشن

 

صفحات، Pages

98

حجم، Size

6.20 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Khird Nama Jalalpuri

Download Book  Khird Nama Jalalpuri


 

Post a Comment

0 Comments