Bayan-ul-Quran, Dr. Israr Ahmad, Tafseer, بیان القرآن, ڈاکٹر اسرار احمد, تفسیر,

 Bayan-ul-Quran, Dr. Israr Ahmad, Tafseer, بیان القرآن, ڈاکٹر اسرار احمد, تفسیر,



 

عرض مرتب: قرآن حکیم نوع انسانی کے لئے اللہ تعالی کا آخری اور تکمیلی پیغام ہدایت ہے، جسے نبی آخر الزماں محمد رسول اللہ ﷺ کی دعوت و تبلیغ میں مرکزو محور کی حیثیت حاصل تھی۔ آپ ﷺ نے اس قرآن کی بنیاد پر نہ صرف دنیا کو ایک نظام عدل اجتماعی عطا فرمایا بلکہ اس عادلانہ نظام پر مبنی ایک صالح معاشرہ بھی بالفعل قائم کر کے دکھایا۔ آپ ﷺ نے اس قرآن کی راہنمائی میں انقلاب کے تمام مراحل طے کرتے ہوئے نوع انسانی کا عظیم انقلاب برپا فرما دیا۔ چنانچہ یہ قرآن محض ایک کتاب نہیں "کتاب انقلاب" ہے، اور اس شعور کے بغیر قرآن مجید کی بہت سی اہم حقیقتیں قرآن کے قاری پر منکشف نہیں ہو سکتیں۔

اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائے صدر مؤسس مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور اور بانئ تنظیم ڈاکٹر اسرار احمد حفظہ اللہ کو جنہوں نے اس دور میں قرآن حکیم کی اس حیثیت کو بڑے وسیع پیمانے پر عام کیا ہے کہ یہ کتاب اپنی دیگر امتیازی حیثیتوں کے ساتھ ساتھ محمد ﷺ کا آلہ انقلاب اور آپ ﷺ کے برپا کردہ انقلاب کے مختلف مراحل کے لئے بمنزلہ مینول بھی ہے۔ لہذا اس کا مطالعہ آنحضورﷺ کی دعوت و تحریک اور انقلابی جدوجہد کے تناظر میں کیا جانا چاہئے اور اس کے قاری کو خود بھی "منہج انقلاب نبوی" پر مبنی انقلابی جدو جہد میں شریک ہونا چاہئے۔ بصورت دیگر وہ قرآن حکیم کے معارف کے بہت بڑے خزانے تک رسائی سے محروم رہے گا۔

 Download Part 1

Download Part 2

Download Part 3

Download Part 4

Download Part 5

Download Part 6

Download Part 7




Post a Comment

0 Comments