راہ نجات : سورة العصر کی روشنی میں, Rah-e-Nijat in the Light of Sura Asr

Rah-e-Nijat in the Light of Sura Asr, Dr. Israr Ahmad, Islam, راہ نجات : سورة العصر کی روشنی میںڈاکٹر اسرار احمداسلام,






 

یہ کتابچہ راہ نجات سورۃ العصر کی روشنی میں (Rah-e-Nijat - In the Light of Sura Asr) ایک ہی موضوع پر راقم کی دوتحریروں پر مشتمل ہے۔ پہلی تحریر ماہنامہ میثاق لاہور کے نومبر 1966ء کے شمارے میں تذکرہ و تبصرہ کے صفحات میں شائع ہوئی تھی۔ دوسری ایک تقریر ہے جو فروری 1973ء میں ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل صاحب کی دعوت پر ان ہی کے زیر صدارت کالج کے اساتذہ اور سینیئر طلبہ کے ایک اجتماع میں کی گئی تھی۔ اسے پرنسپل صاحب موصوف نے ٹیپ کیا تھا۔ بعد ازان انہوں نے اپنے ہی اہتمام میں اسے ٹیپ سے صفحہ قرطاس پر منتقل کیا اور خواہش ظاہر کی کہ اس پر نظر چانی کردی جائے تاکہ اسے شائع کیا جاسکے۔ جنانچہ راقم نے اس میں سے مکررات کو حذف کردیا اور بعض مقامات پر ضروری اضافے بھی کر دئے اور اس طرح اس تقریر نے تحریر کا جامہ پہنا اور بعد ازاں اسے ایک طرف تو ماہنامہ میثاق کی اشاعت بابت جون 1973ء کے تذکرہ و تبصرہ کے صفحات میں شائع کیا گیا اور دوسر طرف ایچی سن کالج کے پرنسپل صاحب نے اسے پانچ ہزار کی تعداد میں نہائت اعلی معیار پر طبع کرا کر اسے مفت تقسیم کیا۔

 

ایچی سن کالج یہ پرنسپل ڈاکٹر چوہدری غلام رسول صاحب تھے جو بعد میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر مقرر ہوئے تو وہاں بھی انہوں نے راقم کی ایک تقریر "اسلام کا معاشی نظام" کے موضوع پر بڑے اہتمام کے ساتھ کرائی اور اسے بھی اپنے خرچہ پر طبع کراکے بڑے پیمانے پر شائع کیا۔ وہ اب وفات پاچکے ہیں۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔

 

 

نام کتاب، Book Name

Rah-e-Nijat in the Light of Sura Asr

راہ نجات : سورة العصر کی روشنی میں

مصنف، Author

Dr. Israr Ahmad, ڈاکٹر اسرار احمد

Edition, ایڈیشن

 

صفحات، Pages

92

حجم، Size

2.7 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

Nazim Nashr-o-Ishaat, Markazi Anjumn Khuddam-ul-Quran, Lahore

ںاظم نشرو اشاعت، مرکزی انجمن خدام القرآن، لاہور

مطبع، Printers

Shirkat Printing Press, Lahore

شرکت پرنٹنگ پریس، لاہور

 

 

Read Book – Rah-e-Nijat in the Light of Sura Asr

Download Book – Rah-e-Nijat in the Light of Sura Asr

 


Post a Comment

0 Comments