Islam ki Nishat-e-Sania, Dr. Israr Ahmad, Islam, اسلام کی نشاۃ ثانیہ, ڈاکٹر اسرار احمد, اسلام,
Islam ki Nishat-e-Sania, Dr. Israr Ahmad, Islam, اسلام کی نشاۃ ثانیہ, ڈاکٹر اسرار احمد, اسلام,
میری یہ تحریر "اسلام کی نشاۃ ثانیہ" (Islam ki Nishat-e-Sania) اولا ماہنامہ میثاق، لاہور بابت جون 67ء کے ادارتی صفحات میں شائع ہوئی تھی۔
بعد ازان مئی 68ء میں اسے دارالاشاعت السلامیہ لاہور نے ایک کتابچے کی صورت میں ایک
ہزار کی تعداد میں شائع کی۔ دوسری بار یہ کتابچہ دسمبر 73ء میں دو ہزار کی تعداد میں
طبع ہوا۔ تیسری بار جون 74ء میں چار ہزار کی تعداد میں شائع ہوا۔ چوتھی مرتبہ میں
دو ہزار مرتبہ طبع ہوا اور اب پانچویں مرتبہ اپریل 82ء میں ساڑھے پانچ ہزار کی
تعداد میں شائع ہو رہا ہے۔ اس میں میں
نے اپنے فہم کی حد تک بھرپور جائزہ لینے کی
کوشش کی ہے کہ اس وقت ہم بحیثیت مسلمان کس مقام پر ہیں اور یہ بھی واضح کرنے کی
کوشش کی گئی ہے کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ
اور امت مسلمہ کی تعمیر نو کے لئے اب تک کیا کچھ ہو چکا ہے۔
فی الوقت کیا ہورہا ہے اور کیا کرنا باقی ہے۔ ساتھ ہی اپنے تجزئے کی بنیاد
پر میں نے ایک اساسی لائحہ عمل بھی پیش کیا
تھا اور فوری اور اولین اقدام کے طور پر ایک قرآن اکیڈمی کے قیام کی تجویز بھی پیش
کی تھی۔اس لائحہ عمل کو پیش کرنے کے فورا بعد ہی بحمد اللہ مین نے عملی جدوجہد کا
آغاز بھی کر دیا تھا۔ چنانچہ پانچ سال کی محنت کے دوسرے بہت سے ثمرات کے ساتھ ساتھ
ایک نتیجہ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس نہج پر باقاعدہ اجتماعئ جدو جہد اور خصوصا
قران اکیڈمی کے مجوزہ خاکے کو عملی صورت دینے کے لئے 72ء میں مرکزی انجمن خدام
القرآن لاہور کا قیام عمل میں آگیا جس کی
قرارداد تاسیس اور اغراض و مقاصد میں ان تجاویز کو بالکلیہ سمو لیا گیا اور اسے گویا
اس کے اساسی منشور کی حیثیت حاصل ہو گئی۔
نام کتاب، Book Name |
Islam ki Nishat-e-Sania اسلام کی نشاۃ ثانیہ |
مصنف، Author |
|
Edition, ایڈیشن |
|
صفحات، Pages |
29 |
حجم،
Size |
2.0 MB |
ناشر(ان)، Publisher(s) |
Nazim Nashr-o-Ishaat, Markazi Anjumn
Khuddam-ul-Quran, Lahore ںاظم نشرو اشاعت، مرکزی انجمن خدام القرآن،
لاہور |
مطبع، Printers |
Shirkat Printing Press, Lahore شرکت پرنٹنگ پریس، لاہور |
|
|
Post a Comment
0 Comments